کوروناوائرس کا خوف، آئی پی ایل خالی میدانوں میں کروانیکا فیصلہ

0

بھارت میں انڈین پریمیئر لیگ سمیت تمام کھیلوں کے مقابلے خالی میدانوں میں منعقد کروانے کی ہدایت جاری کردی گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت کھیل نے بھارتی بورڈ پر واضح کردیا کہ اگر لیگ کروانا ضروری ہے تو مقابلے تماشائیوں کے بغیر منعقد کروانا ہوں گے۔ یہی پیغام دیگر کھیلوں کی فیڈریشنز کو بھی پہنچا دیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس حکم نامے کے بعد اب 29مارچ سے طے شدہ آئی پی ایل لیگ کے مستقبل کا فیصلہ 14 مارچ کو گورننگ کونسل کے اجلاس میں ہوگا۔یاد رہے کہ بھارت بھی کرونا وائرس کی لپیٹ میں ہے اور اب تک وہاں 60 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔بھارت کی حکومت نے ملک میں کرونا وائرس کے مزید کیسز سامنے آنے کے بعد ایڈوائزری جاری کی ہے جسکے تحت سفارتکاروں اور ملازمین کو جاری ویزوں کے علاوہ تمام غیر ملکیوں کے ویزے منسوخ کر دیے گئے ہیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: