کرونا زندگی تماشا پر حاوی

0

کرونا وائرس کا خطرہ ،سینٹ فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق نے مرکزی فلم سنسر بورڈکی جانب سے فلم زندگی تماشا کی اسکریننگ کو موخر کر دیا ہے ۔سینٹ سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری ایک مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ فلم زندگی تماشا کی اسکریننگ پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہونا تھی لیکن اس کو فی الحال موخر کردیا گیا ہے اور اگلی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظرحکومت نے سینما پانچ اپریل تک بند کرنے کے احکامات بھی جاری کیے ہوئے ہیں۔ چیئرمین مرکزی فلم سنسر بورڈ دانیال گیلانی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جیسےہی نئی تاریخ کا اعلان ہوگا فلم فنکشنل کمیٹی کو دکھا دی جائےگی ۔ پچھلے ہفتے ہونے والی سینٹ کمیٹی کی میٹنگ میں وزارت اطلاعات اور مرکزی فلم سنسر بورڈ کو ہدایات دی گئی تھیں کہ فی الحال اسلامی نظریاتی کونسل کو یہ فلم نہ دکھائی جائے۔کمیٹی کے چیئرمین مصطفیٰ نواز کھو کھر نے کہا تھا کہ فلم زندگی تماشا پہلے کمیٹی خود دیکھے گی جس کے بعدفیصلہ کیا جائے گا کہ اس کو اسلامی نظریاتی کونسل کو بھیجنے کی ضرورت ہے یا اس کے بغیر ہی ریلیز کر دینی چاہئے ۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: