سندھ میں کرونا وائرس کے104 کیسز

0

پاکستان میں کرونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا،، صوبہ سندھ میں کرونا وائرس سے مزید 12 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ تفتان سے سکھر آنے والے مزید 26 زائرین میں وائرس کی تصدیق ہوگئی۔۔ سکھر میں 76 ،،کراچی27اور حیدر آباد میں ایک کیس سامنے آنے کے بعد سندھ بھر میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 100 سے تجاوز کرگئی ۔۔

سندھ حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ تفتان سے سکھر آنے والے اب تک 76 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ 27 کیسز کراچی اور ایک کا تعلق حیدرآباد سے ہے۔

ادھر سندھ حکومت نے کرونا وائرس پر قابو پانے کیلئے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 5 یا اس سے زیادہ افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہوگی۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا کے وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا نے تصدیق کی ہے کہ خیبر پختونخوا میں 15 کورونا سامنے آئے ہیں۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ 19 افراد ایک ہفتہ قبل تفتان سے ڈیرہ اسماعیل خان پہنچے تھے جن میں سے 15 کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ متاثرہ افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اس وقت بلوچستان میں کرونا وائرس کے 10، اسلام آباد میں 4، گلگت بلتستان میں 3 اور لاہور میں ایک مریض ہے۔ کرونا وائرس سے متاثرہ دو مریض جن کا تعلق کراچی سے تھا صحتیاب ہوکر گھر جاچکے ہیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: