ایران کو کورونا سے نمٹنے میں مشکلات کا سامنا

0

ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نےبتایا کہ ایران کے صدرحسن روحانی نے مختلف ملکوں کے ہم منصبوں کو خط لکھ کر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی پابندیوں کے باعث ایران کی کورونا وائرس کے خلاف جنگ بری طرح متاثر ہوئی۔اگر یہ سلسلہ جاری رہا توایران کے پاس وائرس سے نمٹنے کی استعداد نہ ہو گی۔

امریکا کی جانب سے ایران پر 17 نئی معاشی پابندیاں لگائی گئی ہیں جس میں تعمیرات، پیداواری شعبہ، ٹیسکٹائل، کان کنی، اسٹیل اور لوہے کی صنعت پر لگائی گئی ہیں۔مشرق وسطیٰ میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملک ایران میں خطرناک وائرس سے 724 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ متعدد زیر علاج ہیں،، ادھروائرس کے پھیلاؤ کے سبب ایران کی معیشت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ ایران صورتحال کے پیش نظرعالمی مالیاتی فنڈ سے 5 ارب ڈالر کی امداد کی درخواست بھی کر چکا ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: