ہسپانوی حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کر دی

0

ہسپانوی میڈیا کے مطابق سپین کی حکومت نے لاکھوں لوگوں کو کام پر واپس جانےکی اجازت دے دی،لاک ڈاؤن کے بعد پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کو کام پر لوٹنے کی اجازت دی گئی ہے۔

صرف میڈرڈ میں 3 لاکھ کے قریب افراد کام پر واپس لوٹے ہیں، ہسپانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ فیکٹری اور تعمیراتی مزدوروں کو بھی کام پر لوٹنے کی اجازت دی گئی ہے۔سپین کرونا وائرس سے متاثر ہونے والا دوسرا بڑا ملک ہے جہاں 1 لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تصدیق کی جا چکی ہے، جب کہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 17,756 ہو گئی ہے۔ ہلاکتوں کی تعداد کے لحاظ سے بھی اسپین تیسرا بڑا ملک ہے۔

سپین وہ یورپی ملک ہے جہاں کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے ڈاکٹرز کی شرح بھی دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے،سپین کی وزارتِ صحت کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق طبی شعبے سے تعلق رکھنے والے 15 ہزار ڈاکٹرز اور نرسز کرونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: