پنجاب کی جیلوں میں کرونا نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

0

پنجاب کی جیلوں میں کرونا نے خطرے کی گھنٹی بجا دی،،،پنجاب کی 4 جیلوں میں 89 قیدیوں میں وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے،کیمپ جیل لاہور سے1500قیدی دوسری جیلوں میں منتقل کردئیے گئے

جان لیوا وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ۔۔۔ پنجاب کی جیلوں میں بھی کرونا پھیلنے لگا،،مختلف جیلوں میں 89 قیدیوں میں اس وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے
۔پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے ترجمان کے مطابق صوبے بھر میں 701 زائرین ، تبلیغی جماعت سے منسلک 977 افراد، 89 قیدیوں اور 1059 عام شہریوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کا کہنا ہے کہ کیمپ جیل لاہور میں 59، سیالکوٹ 14، گوجرانوالہ 7 اور ڈیرہ غازی خان کی جیل میں 9 قیدیوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: