عمران خان حکومت کے 12 ہزار روپے بھی بینظیر کا نام نہ مٹاسکے

0

عمران خان حکومت کے 12 ہزار روپے بھی بینظیر کا نام نہ مٹاسکے،گورنر سندھ عمران اسماعیل نے احساس کفالت پروگرام مکلی سینٹر کا دورہ کیا اور مستحق خواتین سے خطاب میں کہا یہ رقم آپ کو عمران خان دے رہا ہے اور کوئی نہیں دے رہا لہٰذا آپ کی دعائیں عمران خان اور پاکستان کے لیے ہونی چاہئیں۔

خطاب کے بعد گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سینٹر کا معائنہ کیا تو انہیں دلچسپ صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔ گورنر کے ساتھ دورے پر آئے شخص نے خاتون سے سوال کیا کہ ’آپ کو یہ رقم کون دے رہا ہے؟ تو مستحق خاتون نے بے ساختہ کہا کہ ’بینظیر بھٹو‘۔

اس دوران اسی شخص نے خاتون کی تصحیح کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان یہ رقم دے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ وزیراعظم احساس کفالت پروگرام (سابقہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام) کے ذریعے کرونا وائرس کی وجہ سے مستحقین میں ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت 12 ہزار کی امدادی رقوم کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: