لاک ڈاؤن کے باوجود کرونا کا زور نہ ٹوٹ سکا

0

کرونا سےمتاثرہ افرادکی تعداد6ہزار کے قریب پہنچ گئی
پنجاب میں سب سےزیادہ کرونا متاثرین،تعداد2900تک پہنچ گئی
سندھ1518،خیبرپختونخوا800،بلوچستان میں231مریض
گلگلت بلتستان233،اسلام آباد131،آزادکشمیرمیں43کیسزرپورٹ
1378مریض مہلک وائرس کو شکست دے کر صحتیاب

پاکستان میں لاک ڈاؤن کے باوجود کرونا کا پھیلاؤ نہ رُک سکا،مزید4افراد کرونا وائرس کا شکار،اموات کی تعداد100 ہوگئی،ملک بھر میں کرونامتاثرین کی تعداد6ہزار کے قریب پہنچ گئی،پنجاب میں سب سےزیادہ2900 کے قریب کیسز ریکارڈ ہوئے،1378مریض مہلک وائرس کو شکست دے کر صحتیاب ہوئے،

ملک بھر میں جان لیوا وائرس کے پنجے مضبوط۔۔۔
ملک بھر میں کرونا سے ہونے والی ہلاکتوں میں سے سب سے زیادہ35,35ہلاکتیں سندھ اور خیبرپختونخوا میں ہوئی،جبکہ پنجاب24،گلگت بلتستان3،بلوچستان2 اوراسلام آباد میں کرونا سے ایک شخص جاں بحق ہوچکا ہے

پنجاب میں کرونا سےجاں بحق افراد کی تعداد24 جبکہ کیسز کی مجموعی تعداد2900 کے قریب پہنچ گئی،سندھ میں کرونا کے مزید66 کیسزسامنے آئے جبکہ صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد1518سےبڑھ گئی اورہلاکتوں کی تعداد35سےتجاوزکرچکی ہے،صوبے میں427مریض کرونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں

خیبرپختونخوا میں پیرکو56نئے کیسزاورایک ہلاکت سامنے آئی۔صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 35 ہوگئی جبکہ کیسز کی مجموعی تعداد 800 سے بڑھ گئی وائرس سے مجموعی طور پر153افراد صحت یاب ہوچکے ہیں،بلوچستان میں پیرکوکرونا کا ایک کیسزسامنے آیا،جبکہ صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 231سے تجاوز کرگئی اور ہلاکتیں 2 ہوگئی، صحت یاب ہونے والوں کی تعداد124 ہوگئی

آزادکشمیرمیں کرونا کےمزید3 کیسز،جبکہ کیسز کی مجموعی تعداد43سے تجاوز کرگئی،گلگت بلتستان میں کرونا کا پیر کو 9 کیس سامنے آئے،علاقے میں کیسز کی مجموعی تعداد 233سے تجاوز کرگئی،وائرس سے متاثرہ 155 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں جبکہ 3 افراد وفات پاچکے ہیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: