بھارت کا پھر کھیل سے کھلواڑ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی بھی آشیرباد

0

بھارت کا پھر کھیل سے کھلواڑ،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے پاک بھارت ویمنز ٹیموں کو یکساں پوائنٹس دینے پرپاکستان نے اپیل دائر کرنے پر غور شروع کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین احسان مانی نے پاک بھارت ویمنز سیری کے حوالے سے آئی سی سی کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا۔ احسان مانی کا کہنا ہے کہ پاک بھارت ویمن سیریز کے حوالے سے آئی سی سی کا فیصلہ حیران کن ہے،،اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے پر غور کررہے ہیں اور پی سی بی کا لیگل ڈیپارٹمنٹ اس معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں جس کے بعد کوئی حکمت عملی بنائیں گے۔

آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ کے میچز میں بھارت نے پاکستان کی میزبانی کرنا تھی اور حکومتی اجازت نہ ملنے پر بھارتی بورڈ نے پاکستان کی میزبانی سے انکار کر دیا تھا۔ جس پر آئی سی سی نے دونوں ٹیموں کو برابرپوائنٹس دے دیئے،

اس فیصلے کا فائدہ بھارتی ٹیم کو پہنچا اور تین پوائنٹس ملنے پر بھارتی ویمن ٹیم ورلڈ کپ 2021 کے لیے کوالیفائی کر گئی جب کہ 6 پوائنٹس پورے ملنے پر پاکستان ٹیم کو کوالیفائنگ راونڈ نہ کھیلنا پڑتا اور پاکستانی ٹیم بھی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر جاتی۔

اس کے علاوہ 37 پوائنٹس کی حامل آسٹریلیا، 29 پوائنٹس کی حامل انگلینڈ اور 25 پوائنٹس کی حامل جنوبی افریقہ کے ساتھ ساتھ میزبان نیوزی لینڈ بھی براہ راست کوالیفائی کر چکا ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: