حکومت لاک ڈاؤن سے متاثر فنکاروں کی فوری مدد کرے، عنابیہ خان

0

لاہور(شوبز رپورٹر) ماڈل و اداکارہ عنابیہ خان نے کہا ہے کہ کرونا وائرس اللہ کا عذاب ہے اور اس کا خاتمہ اللہ سے معافى کى صورت مىں ہى ممکن ہے، اىک انٹروىو مىں عنابیہ خان نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ عوام کى اکثریت حکومت کى طرف سے دى جانے والى گائیڈ لائن پر عمل نہیں کر رہى جس کى وجہ سے ان کے آس پاس رہنے والے بھى خطرے کى زد میں ہىں۔ عوام کو چاہىئے کہ وہ گلى محلوں مىں مذاق اڑانے کى بجائے کرونا کى وبا کو سیریس لیں اور حکومتى گائیڈ لائن کو فالو کرىں۔ عنابیہ خان نے اس بات پر بھى دکھ کا اظہار کیا کہ لاک ڈاؤن کے باعث متاثر ہونے والے شوبز انڈسٹرى کے افراد کى کسى نے مدد نہىں کى اور انہىں ان کے حال پر چھوڑ دیاگیا ہے حکومت کو چاہئے کہ شوبز انڈسٹرى کے مستحق لوگوں کیلئے ریلیف پیکىج کا اعلان کرے تاکہ ان کى پریشانیاں کم ہو سکیں۔عنابیہ خان کا کہنا تھا کہ اللہ سے دعا ہے کہ کرونا وائرس کى وبا کا جلد خاتمہ ہو تاکہ عوام نارمل زندگى کى طرف لوٹ سکىں کیونکہ ہر گزرتے دن کے ساتھ لوگوں کى مشکلات مىں اضافہ ہو رہا ہے انہوں نے عوام الناس سے بھى اپىل کى کہ وہ اللہ سے گناہوں کى معافى مانگیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: