اطہر شاہ خان عرف جیدی انتقال کر گئے

0

ٹی وی فنکار و ڈرامہ نگار اطہر شاہ خان عرف جیدی انتقال کر گئے، مرحوم فالج کے مرض میں مبتلا اور کافی عرصہ سے علیل تھے

ٹی وی فنکار و ڈرامہ نگار اطہر شاہ خان جہانِ فانی سے کوچ کرگئے،وہ جیدی کے کردار کے حوالے سے بھی جانے جاتے تھے۔ اطہر شاہ خان نے تھیٹر، ریڈیو، ٹیلی ویژن اور فلموں کے لیے خُوب لکھا اور ساتھ ساتھ اداکاری کے جوہر بھی دکھائے۔

اطہر شاہ خان نے لاہور سے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد پشاور سے سیکنڈری تک پڑھا اور پھر کراچی میں اُردو سائنس کالج سے گریجویشن کیا، بعدازاں انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے صحافت کے شعبے میں ماسٹرز کیا، ان کا شمار ٹیلی ویژن کے ابتدائی ڈرامہ نگاروں اور فن کاروں میں کیا جاتا ہے۔

ان کی سپرہٹ ڈرامہ سیریلز میں انتظار فرمائیے، ہیلو ہیلو، جانے دو، برگر فیملی، آشیانہ، آپ جناب، جیدی اِن ٹربل، پرابلم ہاؤس، ہائے جیدی، کیسے کیسے خواب، بااَدب باملاحظہ ہوشیار اور دیگر ڈرامے شامل ہیں۔

2001ء میں انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا گیا، پاکستان ٹیلی ویژن نے جب اپنی سلور جوبلی منائی تو اطہر شاہ خان جیدی کو گولڈ میڈل عطا کیا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: