کرونا کیخلاف ناقص پالیسی پر اوباما کی ٹرمپ پر تنقید

0

کرونا کیخلاف ناقص پالیسی پر بارک اوباما کی صدر ٹرمپ پر تنقید،سابق امریکی صدر نے ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیوں کو انتشار سے بھرپور اور تباہ کن قراردے دیا

سابق امریکی صدر بارک اوباما نے کرونا وائرس سے نمٹنے کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکمت عملی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرونا کی صورتحال سے امریکا سے جس طرح سے نمٹا گیا وہ ہمیں ایک مرتبہ پھر اس بات کی یاد دہانی کراتی ہے کہ عالمی بحران سے نمٹنے کے لیے ملک کو مضبوط قیادت کی ضرورت ہوتی ہے جو کہ اس وقت امریکا کو میسر نہیں۔

اپنی ٹیلی فونک گفتگو کےدوران اوباما نےاپنے ساتھیوں اور ڈیمو کریٹک اراکین پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسی وجہ سے میں رواں سال نومبر میں ہونے والے انتخابات میں جوبائیڈن کو صدر منتخب ہوتے ہوئے دیکھنا چاہتا ہوں ،اس لئےاراکین جوبائیڈن کی انتخابی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

سابق امریکی صدر نے کہا کہ جب حکومت میں اس طرح کی ذہنیت کے لوگ کام کر رہے ہوں جن کی سوچ یہ ہو کہ میرا اس سے کیا لینا دینا ہے یا باقی سب بھاڑ میں جائیں، تو پھر انتشار سے بھرپور اور تباہ کن صورتحال ہی جنم لیتی ہے۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیلگ میک اینینی نے اوباما کی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کے خلاف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ردعمل مثالی تھا جس کی بدولت وہ امریکیوں کی جانیں بچانے میں کامیاب رہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: