سات سالہ بچی کو قتل کے بعد جلانے کے واقعہ کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری

0

سات سالہ بچی کو قتل کے بعد جلانے کے واقعہ کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں بچی کو قتل کے بعد لاش جلائے جانے سے متعلق تحقیقاتی ٹیم کی ابتدائی رپورٹ سامنے آئی ہے جس کے مطابق بچی لیہ بدھ کے روز گھر سے نکلی تھی پھر واپس نہ آئی ، بچی کو گھسیٹ کر کھیتوں میں لے جایا گیا، بچی کوصبح کے وقت جلایا گیا اور جلانے کے 3 گھنٹے بعد بچی کی لاش ملی۔تحقیقاتی ٹیم کے مطابق بچی کو گولیاں مارنے کے حوالے سے بھی معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں ، بچی کی شناخت اس کے چہرے سے ہوئی۔واضح رہے کہ پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں واقع قبرستان سے ایک بچی کی جلی ہوئی لاش ملی تھی جس کی شناخت 7 سالہ لیہ دختر معراج کے نام سے ہوئی، واقعہ کے بعد سی سی پی او پشاور نے نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کیلئے ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی نگرانی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے۔
٭٭٭٭٭

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: