لاک ڈاؤن میں نرمی کے ساتھ ہی کرونا کیسز کی تعداد میں اضافہ

0

ملک میں کرونا کا پھیلاؤ دن بدن بڑھنے لگا،،،مہلک وائرس نے مزید21جانیں لے لیں،641 اموات ہو گئیں جبکہ تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 30 ہزار کے قریب پہنچ گئی

لاک ڈاؤن میں نرمی کے ساتھ ہی ملک میں کرونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا،پاکستان میں کیسز کی تعداد تیس ہزار کے قریب پہنچ گئی۔جبکہ ایک ہی روز میں مزیداکیس افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد چھ سو اکتالیس ہو گئی۔

پنجاب میں کرونا کے مریضوں کی تعداد گیارہ ہزار ترانوے ہے جبکہ ہلاکتیں ایک سو چورانوے ہو گئی ہیں۔سندھ میں اب تک وائرس کے دس ہزار سات سوا کہتر مریض سامنے آئے ہیں،جبکہ ایک سواکیاسی مریض کرونا کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔خیبر پختون خوا میں مریضوں کی تعداد چار ہزار پانچ سو نو ہو چکی ہے جبکہ اموات تمام صوبوں سے زیادہ دو سو چونتیس ہو گئیں۔

کرونا وائرس کے بلوچستان میں ایک ہزار نو پینتیس مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں چوبیس افراد انتقال کر چکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چھ سو اکتالیس کرونا وائرس کے متاثرہ مریض ہیں جبکہ پانچ افراد موذی وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔گلگت بلتستان میں چار سو تیس کرونا کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ چار افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔آزاد کشمیر میں کرونا کے اب تک چھیاسی مریض رپورٹ ہوئے ہیں تاہم یہاں وائرس سے تاحال کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی ہے۔

ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹو ں کے دوران ایک ہزار نو سو اکانوے کرونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔کرونا وائرس کے ملک میں بیس ہزار آٹھ سو ایک مریض اب بھی ہسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جبکہ 8 ہزار 23 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: