اتحادی جماعت ق لیگ نے حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

0

وفاق اور پنجاب میں تحریک انصاف کی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق نے حکومت سے علیحدہ ہونے کی دھمکی دے دی،، سنیٹر کامل علی آغا کہتے ہیں اتحادیوں کے ساتھ مشورے کو گناہ سمجھا جاتا ہے

ق لیگ کے سینئر رہنما سنیٹر کامل علی آغا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کوئی بھی فیصلہ کیا جاسکتا ہے، کوئی بعید نہیں کہ ہم حکومت چھوڑ دیں۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کوآر ڈی نیشن کی کمیٹی میں کسی اتحادی کو شامل نہیں کیا گیا۔ اتحادیوں کے ساتھ مشورے کو گناہ سمجھا جاتا ہے۔ ہمارے پاس ابھی بھی سٹینڈنگ آفر موجود ہے۔ ہم پر یہ اعتماد کیا جاسکتا ہے کہ ہم معاہدہ نہیں توڑیں گے۔

کامل علی آغا نے کہا ہمارے خلاف شدت کے ساتھ انکوائری ہوتی رہی ہے۔ نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں ہے کہ وہ نامعلوم درخواست پر انکوائری کرے۔ نیب ایک بند کیس کو دوبارہ کھول رہا ہے۔ ساری چیزیں دیکھ کر عدالت میں چلے گئے ہیں۔ ہم نے سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا ہے اور جوچیزیں عدالت میں سامنے آئیں گی اس پر سوچنے پر مجبور ہوں گے۔

ادھر صوبائی وزیر مسلم لیگ ق باوَ محمد رضوان نے بھی حکومت پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ کہ اس وقت پولیٹیکل انجینئرنگ ہورہی ہے۔ ہمیں ایک لمحے کے لیے بھی حکومت کا حصہ نہیں سمجھا گیا۔ اگر ایسے ہی حالات رہے تو پھر حکومت میں رہنے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: