دنیا بھر میں کرونا کے وار تیزی کے ساتھ جاری

0

دنیا بھر میں کرونا کے وار تیزی کے ساتھ جاری،،،،مہلک وائرس 2 لاکھ 80 ہزار سے زائد جانیں لے گیا،جب کہ 41 لاکھ 1 ہزار 536 افراد موذی وبا کا شکار ہیں۔

انسانیت کے لیے انتہائی مہلک ثابت ہونے والی کرونا وبا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں دنیا بھر میں ساڑھے چار ہزار افراد وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ نواسی ہزار نئے کیسز سامنے آئے،وائرس سے اب تک چودہ لاکھ اکتالیس ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران امریکا میں 1422 اموات ہوئیں،جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد اسی ہزار سے بڑ ھ گئی،جب کہ تیرہ لاکھ سنتالیس ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں،اہک ہی روز میں مزید 25 ہزار نئے کیسز سامنے آئے۔ ٓکو وِڈ نائنٹین سے متاثر دو لاکھ سے اڑتیس ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں،تاہم اب بھی سولہ ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

برطانیہ ہلاکتوں میں مزید346 نئی اموات کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد اکتیس ہزار پانچ سو ستاسی ہو گئی،جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی دو لاکھ پندرہ ہزار سے بڑھ گئی ہے،اٹلی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دو سو اموات ہوئیں۔اب تک وائرس تیس ہزار سے زائدانسانوں کی جانیں لے چکا ہے۔دو لاکھ اٹھارہ ہزار سے زائد لوگ وائرس سے متاثر ہوئے،جن میں سے ایک لاکھ تین ہزار مریض صحت یاب ہوئے،اور ایک ہزار مریضوں کی حالت اب بھی تشویش ناک ہے۔

سپین میں ہلاکتیں 26ہزار سے بڑھ گئیں اور مجموعی کیسز کی تعداد دو لاکھ باسٹھ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔فرانس میں 26ہزار تین سو دسافراد وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ کیسز کی تعداد ایک لاکھ 76 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔

برازیل میں بھی بہت تیزی کے ساتھ کرونا ہلاکتوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران برازیل میں 650 اموات ہو چکی ہیں۔اب تک وائرس سے ساڑھے دس ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی ایک لاکھ 56 ہزار سے بڑھ چکی ہے۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: