ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کرونا وائرس کا شکار

0

ڈپٹی اسپیکر سردار دوست مزاری کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا ہے، ڈپٹی اسپیکر سردار دوست مزاری کا کہنا ہے کہ ان کا نجی لیب سے کرونا ٹسیٹ نیگیٹو آیا ہے جبکہ سرکاری لیب سے ٹیسٹ پازیٹو ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ طبیعت بہت بہتر ہے، کرونا وائرس کی بظاہر کوئی علامت نہیں، چند روز بعد دوبارہ ٹیسٹ کراوں گا، ڈپٹی اسپیکر نے بتایا کہ انہوں نے سیلف آئسو لیشن اختیار کرلی ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری
دبئی سے ملتان ایئرپورٹ پہنچے تھے اور کورونا ٹیسٹ کے بغیر گھر چلے گئے تھے۔اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر قمر زمان کے مطابق ڈپٹی اسپیکرقرنطینہ کی پیشکش ٹھکرا کراپنے2 قریبی رشتہ دار کو بھی ساتھ لے گئے تھے

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: