پاکستان نے کلبھوشن یادیو کیس میں بھارتی وکیل کے الزامات کو مسترد کر دیا

0

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ کلبھوشن یادیو کے معاملہ پر بھارتی وکیل سالوی نے تین مئی کو اپنے ایک آن لائن لیکچر میں حقائق کے برعکس بیان دیا اور معاملہ دوبارہ عالمی عدالت انصاف میں لے جانے کی دھمکی دی۔پاکستان بھارتی وکیل سالوی کے بے بنیاد اور غلط بیانات کو پختگی کے ساتھ رد کرتا ہے

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کلبھوشن کیس میں پاکستان نے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر پوری طرح عمل کرتے ہوئے قونصلر رسائی دی، ذمہ دار ملک ہونے کے ناطے پاکستان اپنی تمام بین الاقوامی ذمہ داریوں کی پاسداری کرتا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس 17 جولائی کو عالمی عدالت انصاف نے پاکستان سے گرفتار ہونے والے بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو کی بریت کی بھارتی درخواست مسترد کر دی تھی۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: