ماڈلنگ کے بعد ٹی وی ڈرامہ میری منزل ہے، عروج بٹ

0

لاہور(شوبز رپورٹر) خوبرو ماڈل عروج بٹ نے کہا ہے کہ ماڈلنگ کے بعد میری اگلی منزل ڈرامہ ہے اور میں بہت جلد ٹی وی سکرین پر نظر آؤں گی۔ ایک خصوصی انٹرویو میں عروج بٹ نے کہا کہ میں نے بطور ماڈل کیرئیر کا آغاز کیا اور اللہ کا شکر ہے کہ مجھے کم وقت میں بہت اچھا ریسپانس ملا جس سے میرے اندر کام کو جنون کی حد تک کرنے کا جذبہ پیدا ہوا یہی وجہ ہے کہ میں اپنے کام کو بہت سیریس لیتی ہوں اور کوشش کرتی ہوں کہ اپنے سینئرز اور فینز کی امیدوں پر پورا اتر سکوں۔عروج بٹ نے مزید کہا کہ ماڈلنگ میرا جنون ہے لیکن اب میری منزل ٹی وی ڈرامہ ہے اس سلسلے میں مجھے کافی آفرز آ چکی ہیں اور بہت جلد میں ڈراموں میں اپنے کیرئیر کا آغاز کروں گی۔ لاک ڈاؤن کے خاتمے کے ساتھ ہی میرے ڈراموں کی شوٹنگز کا باقاعدہ آغاز ہو جائے گا۔ عروج بٹ کا کہنا تھا کہ میرا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں میں سینئرز ، جونئیرز سب سے سیکھتی ہوں اسی لئے مجھے ہر کوئی عزت اور احترام دیتا ہے۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: