پنجاب حکومت احسن اقدام،فنکاروں کے ڈیٹا بیس کیلئے موبائل ایپ تیار کر لی

0

پنجاب حکومت کا صوبے میں فنکاروں کی سہولت کیلئے احسن اقدام۔محکمہ ثقافت پنجاب نےفنکاروں کی سہولت اور ڈیٹا بیس کی تیاری اور ہمہ وقت دستیابی کیلئے موبائل ایپ تیار کر لی۔ ایڈیشنل سیکریٹری کلچر ثمن رائے کہتی ہیں کہ یہ موبائل ایپ فن و ثقافت سے جڑے افراد کی تفصیلات کا ریکارڈ رکھنے اور بوقت ضرورت امدادی امور کے لئے تیار کی گئی ہے۔ایپ کی مدد سےفنکار گھر بیٹھے اپنی تفصیلات اور بوقت ضرورت مختلف پروگرام کیلئے درخواست اپ لوڈ کر سکیں گے۔موبائل ایپ محکمہ ثقافت پنجاب اور پی آئی ٹی بی کے تعاون سے تیار کی گئی ہے۔محکمہ ثقافت پنجاب موبائل ایپ کو جلد ہی لانچ کردے گا۔فنکاروں کو دفاتر کے چکر لگانے کی زحمت سے چھٹکارا مل جائے گا۔ایپ کی لانچنگ پنجاب حکومت کے ڈیجیٹلائزیشن پروگرام کا حصہ ہے۔ایپ محکمہ ثقافت پنجاب کو جدید اور نئی جہتوں سے روشناس کرانے میں اہم ثابت ہو گی۔ثمن رائے کا یہ بھی کہنا ہے کہ پنجاب میں فن و ثقافت سے منسلک افراد کا ڈویژن کی سطح پر ڈیٹا بینک بن جائے گا۔جو پنجاب حکومت اور محکمہ ثقافت کی ویب پورٹل پر دستیاب ہو گا۔موبائل ایپ متعارف کرانے کا مقصد فنکار برادری سے متعلقہ امور میں سہولت و شفافیت یقینی بنانا ہے۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: