ماڈل و اداکارہ عروج بٹ کے 2 میوزک وڈیوز کی ریکارڈنگ

0

لاہور معروف ماڈل و ایکٹریس عروج بٹ کے 2 میوزک وڈیوز کی ریکارڈنگ کی تیاریاں مکمل۔ لاہور سے تعلق رکھنے والی خوبرو ماڈل ایکٹریس عروج بٹ آج کل اپنے میسزک وڈیوز کی ریکارڈنگ کیلئے تیاریاں کر رہی ہیں۔ عروج بٹ نے بتایا کہ عید سے پہلے ان کے 2 میوزک وڈیوز ریکارڈ ہو رہے ہیں ، پہلا وڈیو سیالکوٹ کے نواحی علاقے میں خوبصورت لوکیشن پر ریکارڈ کیا جا رہا ہے جبکہ دوسرا وڈیو مری کی دلکش وادیوں میں فلمایا جا رہا ہے جس کیلئے میں بہت پر جوش ہوں اور امید کرتی ہوں کہ یہ دونوں وڈیوز شائقین کو بہت پسند آئیں گے۔ اداکارہ نے مزید بتایا کہ عید کے بعد ان کے کئی پراجیکٹس لائن اپ ہیں جن میں سر فہرست ایک بڑے چینل کیلئے ڈرامہ سیریل ہے جس میں میرا کردار بہت زبردست ہے۔ عروج بٹ نے بتایا کہ عید کے بعد ان کے ایک ٹی وی کمرشل کی ریکارڈنگ کیلئے بھی شیڈول فائنل ہو رہا ہے۔

ماڈل و اداکارہ عروج بٹ

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: