مے ڈے, مے ڈے پی آئی اے کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ

0

ایوی ایشن حکام کو طیارہ حادثے کی ابتدائی رپورٹ دے دی گئی جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ طیارہ لینڈنگ گیئر جام ہونے کے بعد پرندوں سے بھی ٹکرایا۔
رپورٹ کے مطابق لینڈنگ گیئرخراب ہونے پرپائلٹ طیارےکو لینڈنگ کیلئے نیچے لائے، اس دوران بدقسمت طیارے سے ایک سے زیادہ پرندے ٹکرا گئے،اسی دوران طیارےکے دونوں انجن جزوی طور پر بند ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق انجنوں سے کم طاقت ملنے کے سبب جہاز کی بلندی انتہائی کم ہوتی گئی اور کچھ ہی دیر میں جہاز اپنی بلندی برقرار نہ رکھ سکا، اس موقع پر پائلٹ نے ‘مے ڈے’ کی کال بھی دے دی۔
رپورٹ کے مطابق طیارہ رن وے پر پہنچنے سے پہلے ہی آبادی والے علاقے میں مکانات سے ٹکرا گیا، جس وقت طیارہ مکانات کی بالائی منزل سے ٹکرایا اس وقت وہ گلائیڈ کر رہا تھا۔
دوسری جانب حادثے کی وجوہات کا پتہ لگانے کیلئے ایئرکموڈورعثمان غنی کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی ہے،،،ایئرکموڈورعثمان غنی سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈکےسربراہ ہیں،،،کمیٹی میں ایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ کےممبران بھی شامل ہوں گے،،تمام ریکارڈحاصل کرلیا گیا،،کمیٹی اپنی رپورٹ وزیرہوابازی اورسیکرٹری ایوی ایشن کودےگی

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: