پی آئی اے کی بدقسمت پرواز کے خوش قسمت مسافر

0

جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے۔۔ بینک آف پنجاب کے سربراہ ظفرمحمود اور زبیرنامی مسافر معجزانہ طور پر کراچی طیارہ حادثے میں بچ گئے

پی آئی اے کی بدقسمت پرواز کے خوش قسمت مسافر۔۔ طیارے میں سوار صدر بینک آف پنجاب ظفر مسعود اور محمد زبیر نامی مسافر معجزانہ طور پر بچ گئے۔ دونوں کو ساوتھ سٹی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے، ظفر مسعود خود چل کر ایمبولینس میں بیٹھے،انتظامیہ دارلصحت کے مطابق صدر پنجاب بینک کے کولہے اور کالر کی ہڈی فریکچر ہوئی ہے اور ان کے جسم پر جلنے کا کوئی زخم نہیں، صرف خراشیں آئیں۔
ادھر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ،سعید غنی اور ناصرشاہ نے ظفر محمود کی دارالصحت ہسپتال میں عیادت کی۔وزیراعلیٰ سندھ نے ظفر محمود کو آواز دیتے ہوئے کہا مراد از ہیئر، جس پر ظفر محمود نے جواب دیا، تھینک یو سو مچ، اللہ پاک نے رحم کیا۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: