امریکا میں قید ایرانی سائنسدان خفیہ راز چرانے کے مقدمے سے بری

0

امریکا نے ایرانی سائنسدان کوخفیہ راز چوری کرنے کے مقدمے سے بری کرکے ملک بدر کردیا ۔ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سیروس اسگاری ایران واپس آرہے ہیں، ہم ان کی بیوی اور اہلخانہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

سیروس اسگاری ایران کی شریف یونیورسٹی میں پروفیسر تھے اور ان پر الزام تھا کہ انہوں نے کیس ویسٹرن ریزرو یونیورسٹی سے خفیہ تحقیقی راز چرائے اور اس جرم میں ان پر 2016 میں امریکا میں فرد جرم عائد کی گئی تھی ۔

سائنسدان کے حامیوں کا کہنا ہے کہ رواں سال دوران قید وہ کرونا کا شکار ہو گئے تھے اور انہیں ملک بدر کرنے سے قبل بحالی کے مرکز میں رکھا گیا تھا۔ایران کے نائب وزیر تعلیم حسین سالار امولی نے کہا تھا کہ اسگاری وائرس سے صحتیاب ہو گئے ہیں اور جلد وطن واپس لوٹ آئیں گے۔

ادھر ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان عباس موسوی نے قیدیوں کے تبادلے کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سیروس اسگاری کو اس لیے رہا کیا گیا کیونکہ انہیں الزامات سے بری کردیا گیا ہے۔ ایران کی قید میں موجود امریکی قیدیوں میں امریکی نیوی کے سینئر اہلکار مائیکل وائٹ سمیت دیگر شامل ہیں ۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: