پائلٹ کی جانب سےقواعد کی خلاف ورزیوں کا انکشاف

0

سول ایوی ایشن اتھارٹٗی نےحادثےکا شکارطیارے کے پائلٹ کی جانب سےقواعد کی خلاف ورزیوں سے متعلق رپورٹ جاری کردی ،،اس سلسلےمیں ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشن افتخاراحمد نے پی آئی اے کےشعبہ سیفٹی کے جنرل مینیجرکوخط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ائیر ٹریفک کنٹرولرلینڈنگ سےمتعلق کپتان کو ہدایت دیتا رہا۔

خط کےمتن میں کہا گیا ہےکہ کپتان نےائیرٹریفک کنٹرولر کی ہدایت پرعمل نہیں کیا۔طیارہ کنٹرول زون اپروچ پوائنٹ پرتھا تواس کی بلندی زیادہ تھی،کنٹرولرنےکپتان کووارننگ دی کہ بلندی زیادہ ہے،طیارہ سات ناٹیکل میل پرتھا توطیارے کی اونچائی 5 ہزاردوسوفٹ تھی،کنٹرول ٹاورکےمطابق اپروچ پروفائل سےزیادہ تھی،دوبارکپتان کوطیارے بائیں جانب 180 ڈگری پر لےجانےکا کہا گیا۔

خط میں مزید کہا گیا ہےکہ کپتان کو ہدایت دی گئی کہ اپروچ کیلئےمطلوبہ بلندی تک لےکرآئیں،طیارے کی اونچائی 3 ہزار پانچ سوفٹ تھی توطیارہ چار ناٹیکل تیرہ سو فٹ پرآ گیا جبکہ لینڈنگ کیلئےدرکارمطلوبہ رفتار دو سو پچاس ناٹ سےزیادہ تھی۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: