پاکستان میں کرونا کےمتاثرین تیزی سےبڑھنےلگے

0

پاکستان میں کرونا کےمتاثرین تیزی سےبڑھنےلگے،ملک بھرمیں کرونا کےتصدیق شدہ کیسز کی تعداد 80 ہزار 463 تک پہنچ گئی،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 131 نئے کیسزرپورٹ ہوئے،ایک دن میں 67افراد جاں بحق،،اموات کی تعداد ایک ہزار 688 ہوگئی

پاکستان میں کرونا بے قابوہوگیا،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 131 نئے کیسزرپورٹ ہوئے،ملک بھر میں کرونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 80 ہزار 463 تک پہنچ گئی،،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکےتازہ ترین اعدادوشمار کےمطابق پنجاب میں 29 ہزار 489، سندھ میں 31 ہزار 86، خیبر پختونخوا میں 10 ہزار 897، بلوچستان میں 4 ہزار 740، گلگت بلتستان میں 779، اسلام آباد میں 3 ہزار 188 جبکہ آزاد کشمیر میں 284 کیسز رپورٹ ہوئے۔

پاکستان میں کرونا ایک دن میں مزید 67 افراد کی زندگیاں نگل گیاجس کے بعد وائرس سےمرنے والوں کی تعداد ایک ہزار 688 ہوگئی،سندھ میں 526، پنجاب میں 570، خیبر پختونخوا میں 490، گلگت بلتستان میں 12، بلوچستان میں 49 اور اسلام آباد میں 34 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔اب تک 462 ہسپتالوں میں قائم قرنطینہ مراکز مریضوں کا علاج جاری ہے،ان ہسپتالوں میں 7295 بیڈزکا بندوبست کیا گیا ہے

ملک بھرمیں اب تک 5 لاکھ 95 ہزار 344 افراد کےٹیسٹ کئےگئے،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 17 ہزار 370 نئےٹیسٹ کئےگئے،اب تک 28 ہزار 923 مریض صحتیاب ہوچکےہیں جبکہ کئی مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: