کراچی طیارہ حادثہ کی تحقیقات جاری

0

کراچی طیارہ حادثہ کی تحقیقات جاری ہیں،،ایئربس ماہرین کی ٹیم نےفلائیٹ ڈیٹاریکارڈراورکاک پٹ وائس ریکارڈرکی مرمت کےبعد ڈی کوڈنگ شروع کردی

کراچی طیارہ حادثہ کی تحقیقات میں تیزی کاعمل شروع کردیا گیا ہے۔فرانس میں ایئربس ماہرین کی انوسٹی گیشن ٹیم نےفلائیٹ ڈیٹاریکارڈراورکاک پٹ وائس ریکارڈرکی مرمت کےبعد ڈی کوڈنگ کےعمل کا آغازکردیا ہے۔

مرمت اورڈی کوڈنگ کا کام پاکستانی حکومت کےقائم کردہ انوسٹی گیشن بورڈ کےسربراہ کی موجودگی میں کیا گیا،طیارہ حادثہ کےتحقیقاتی بورڈ کےسربراہ نےفرانس میں ایئربس حکام سےملاقات بھی کی جس میں فرانس کی سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ اورانجن بنانےوالی کمپنی کےحکام نےبھی شرکت کی

حادثےکا شکارطیارہ غیرملکی کمپنی سے 2014ء میں چھ سالہ ڈرائی لیزپرلیا گیا تھا،انشورنس کی رقم دو کروڑڈالرپی آئی اے کےبجائےغیرملکی لیزنگ کمپنی کوادا کی جائےگی۔ترجمان پی آئی اے کےمطابق مسافروں کی لائف انشورنس کی رقم مروجہ قوانین کےتحت لواحقین کو 50 لاکھ روپےفی کس کےحساب سے ادا کی جائےگی۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: