پشاور بی آر ٹی بس کو دھکا لگانے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

0

پشاور بی آر ٹی بس راستے میں خراب ہوگئی جس کے بعد مسافروں نے بس کو دھکا لگایا جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔پشاور بی آر ٹی بس یونیورسٹی روڈ آبدرہ کے قریب خراب ہوگئی، بس خراب ہونے کی وجہ سے کوریڈور بلاک رہا تاہم مسافروں نے بس کو دھکا لگا کر کوریڈور سے ہٹایا واقعہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئیں جس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی دیکھنے میں آئے۔دوسری جانب ترجمان ٹرانس پشاور نے کہا کہ بس ماہرین اور انجینئرز متعدد اسٹیشنز پر موجود ہیں، کسی بھی ہنگامی صورت حال کے حوالے سے متبادل بس اور ماہرین اسٹینڈ بائی ہوتے ہیں، آپریشنز میں معمولی فالٹ آنا اور ان کی بروقت درستگی غیر معمولی نہیں ہے تاہم اب بی آر ٹی روٹ مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے۔
٭٭٭٭٭

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: