لاہورکے10میں سے8زون حساس قرار

0

لاہورکی گنجان آبادیوں میں کرونا وائرس کےمریض سب سےزیادہ،، سمن آباد 40، کینٹ زون کے 36 علاقوں میں شرح 14.7 فیصد کی خطرناک حد تک پہنچ گئی،،محکمہ صحت نے کرونا سمارٹ سمپلنگ کے بعد شہر کے 10 میں سے 8 زون حساس قرار دے دئیے

محکمہ صحت نے کرونا وائرس کے مریضوں کی سائنسی بنیادوں پر جانچ پڑتال کیلئے سمارٹ سمپلنگ کے ذریعے پنجاب بھر میں 35 ہزار جبکہ لاہور میں 21 ہزار افراد کے نمونے لئے تھے جن کے نتائج کے بعد محکمہ صحت نے شہر کے 10 میں سے 8 زون سب سے حساس قرار دئیے ہیں۔
محکمہ صحت کی رپورٹ میں سمن آباد اور کینٹ زون میں مثبت مریضوں کی شرح سب سے زیادہ 14.7 فیصد سامنے آئی ہے۔ سمن آباد زون کے اچھرہ، گلشن راوی، سمن آباد اور چوبرجی سمیت 40، کینٹ زون میں 36، داتا گنج بخش زون میں 32، اقبال ٹاؤن زون میں 26، شالیمار زون میں 24، گلبرگ زون میں 20، راوی زون میں 17 اور عزیز بھٹی زون میں 15 علاقے کرونا سے شدید متاثر ہوئے ہیں۔
واہگہ اور نشتر کورونا وائرس سے محفوظ زونز قرار دئیے گئے ہیں، جن میں متاثرہ افراد کی شرح 2.11 فیصد ہے جو سب سے کم ہے۔ اس حوالے سے وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ وائرس کی لوکل ٹرانسمیشن 90 فیصد سے زائد پھیل چکی ہے جس سے کیسز کی تعداد لاکھوں میں جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ وائرس کو قابو کرنے کیلئے ضروری ہے کہ شہری احتیاطی تدابیر کو زیادہ سے زیادہ اپنائیں تا کہ وائرس کی مقامی منتقلی کی چین کو توڑا جا سکے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: