صوبہ پنجاب میں 20 فیصد ڈاکٹرز،نرسزاورپیرا میڈیکل سٹاف کرونا وائرس میں مبتلا

0

کرونا وائرس کےخلاف فرنٹ لائن پر کام کرنےوالا طبی عملہ غیرمحفوظ ہے۔پنجاب بھرمیں ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف اس وبا میں مبتلا ہونے لگے ہیں۔محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق صوبہ بھر میں 20 فیصد طبی عملہ وائرس سے متاثر ہو چکا ہے۔ پنجاب میں 2831 طبی عملے کے ٹیسٹ کروائے گئے تو ڈاکٹرز اور دیگر میڈیکل سٹاف میں 562 افراد کرونا پازیٹو نکلے۔

صوبہ پنجاب میں اب تک کرونا وائرس کی وبا سے 11 ڈاکٹرز اور 2 نرسز شہید بھی ہو چکے ہیں۔ سیکرٹری صحت بیرسٹر نبیل اعوان نے کہا ہے کہ حکومت ڈاکٹرز اور طبی عملے کی حفاظت کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ کرونا وارڈز میں ماسک اور حفاظتی لباس فراہم کیا جا رہا ہے۔ ہسپتالوں میں بغیر کرونا ٹیسٹ ہر قسم کی سرجری اور آپریشن بھی بند ہیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: