سی جے ایف پی کے وفد کی ای ڈی الحمراء ثمن رائے سے ملاقات

سی جے ایف پی کے مثبت کردار کی الحمرا قدر کرتاہے،ثمن رائے

0

ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا ثمن رائے نے کہا ہے کہ ہماری دھرتی ادب وثقافت کو فراوانی بخشنے میں بے حد زرخیزہے،ہمارے اسلاف کے افکار و عمل مثالی ہیں،دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق انکی ترویج وقت کی ضرورت ہے،ہمیں اپنے ورثے پر فخر ہے،اسکا تحفظ و فروغ ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے،سماجی زندگی کوخوبصورت بنانے میں سی جے ایف پی و دیگر تنظیموں کے مثبت کردار کی الحمرا قدر کرتاہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے سی جے ایف پی کے وفد سے ہونے والی ملاقات کیا۔انھوں نے کہا کہ ثقافتی اقدار کی ترویج و ترقی کیلئے ٹھوس اقدام کریں گے جس سے ان تنظیموں کے کردار کو تقویت ملے گی،ہم سب کو ذمہ دار شہری کی حیثیت سے اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ملاقات کے اراکین نے علمی،ادبی،ثقافتی و دلچسپی کے دیگر امورپر تبادلہ خیال کیا اور فن اور فنکار کی ترقی میں دوطرفہ بھرپور تعاون کا عزم کا اظہار کیا۔اراکین وفد نے ثمن رائے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا تعینات ہونے پر نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الحمرا ادب و ثقافت کے تحفظ اور اسکی آبیاری کرنے میں صف اول کا ادارہ ہے جسکی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں.

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: