الحمراء ینگ آرٹسٹ نمائش، انٹرویوز اور ورچوئل ٹور کا آغاز

0

لاہور آرٹس کونسل نے 16ینگ آرٹسٹ ای ایگزیبیشن کے شرکاء کے انٹرویو اور ورچوئل ٹور پر کام کا آغاز کر دیا ہے۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آر ٹس کونسل الحمرا ثمن رائے نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ملک بھر کے سینئر مصوروں کے طرف سے الحمرا کے اس اقدام کو مثالی قرار دیا جا رہا ہے۔یہ نمائش نوجوان آرٹسٹوں کو اپنا کام عوامی سطح پر پیش کرنے کا بڑا موقع ہے،بہت جلد اس نمائش کا آئن لان افتتاح کر دیا جائے گا۔نامور آرٹسٹ ملیحہ عظمی آغا نے اس نمائش سے متعلق کہا کہ زندہ معاشروں کی ترجیحات میں آرٹ کا خاص مقام ہوتا ہے،اس نمائش کا انعقاد الحمرا کی خصوصی کاوش ہے،انھوں نے الحمرا انتظامیہ کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔نامور مصورہ پروفیسر ڈاکٹر راحت نوید مسعود نے کہا کہ اس نمائش میں شرکت کرنے والے نوجوان قومی و بین الاقومی شہرت حاصل کر چکے ہیں،پورا سال نوجوان الحمرا کی اس نمائش کے منتظر رہتے ہیں،نقد انعامات دیئے جاتے ہیں۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور بینالے فاؤنڈیشن قدسیہ رحیم نے کہا کہ ثمن رائے کا الحمرا میں تعینات ہونا آرٹ کے شعبے کے لئے خوش آئند ہے،16ای ینگ آرٹسٹ ایگزی بیشن میں حصہ لینے والوں کی حوصلہ افزائی ہم سب کی ذمہ داری ہے،آگے بڑھیں اس نمائش کو آن لائن دیکھیں، جو کام پسند آئے اس کو خریدیں۔16ای ینگ آرٹسٹ ایگزی بیشن کی نوجوان شرکاء سدرہ لیاقت نے اپنے تاثرات میں کہا کہ اپنا کام آویزاں کرنے کے لئے الحمرا پاکستان کا سب سے بڑا پلیٹ فارم ہے،جو نوجوانوں کو فراہم کیا جا رہا ہے۔ علاوہ ازیں ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا ثمن رائے نے ان تمام احباب کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے الحمرا میں ان کی تعیناتی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: