L’Oréal Pakistan کوویڈ19کے پھیلاؤ سے بچاؤ کیلئے ہینڈ سینیٹائزرز عطیہ کرے گا

0

کوویڈ19کی وباء انفیکشن میں خطرناک اضافے کے رجحان کے ساتھ وسیع پیمانے پر دنیا پر اپنے اثرات مرتب کررہی ہے،ایسے میں L’Oréal Pakistanنے مقامی طور پر ہینڈ سینیٹائزرز اور ہینڈ واشزتیار کرنے والے اپنے نیچرل بیوٹی برانڈGarnierکے ساتھ ملکر اس وائرس کے خلاف لڑنے والوں کی معاونت کیلئے اظہار یکجہتی پروگرام متعارف کرایا ہے۔
L’Oréal Pakistanکے اس پروگرام کے تحت اس وائرس کے خلاف پہلے دفاعی حصار میں لڑنے والے اور ہمیں اس وباء سے محفوظ رکھنے کا عزم لئے ہوئے ہیلتھ کیئر ورکرز اور طبی عملے کو ہزاروں کی تعداد میں مصنوعات فراہم کی جائینگی کیونکہ اس وباء کو روزانہ کی بنیاد پر روکنا وقت کی ضرورت ہے۔
اس اقدام کے تحت مقامی ریٹیلرز کے ملازمین کو ابتدائی پراڈکشن میں سے بلا معاوضہ ہینڈ سینیٹائزرز اور ہینڈ واشزفراہم کئے جائینگے۔اس اقدام کا مقصد ان تمام ریٹیل پارٹنرز اور انکے عملے کی مدد کرنا ہے جنہوں نے اس وبائی صورتحال کے دوران ہنگامی سپلائی تک رسائی کو یقینی بنائے رکھا اور اس میں اب بھی مصروف عمل ہیں۔
L’Oréal Pakistanکے کنٹری منیجر جنید مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ اس بحران میں ہماری ذمہ داری ہے کہ مشترکہ کاوشوں میں اپنا بھرپورکردا ر ادا کریں۔درحقیقت بحران کے وقت ہی جدت تخلیق پاتی ہے،L’Oréal نے اپنی مینو فیکچرنگ کی شفٹ پراڈکشن سے ہینڈ سینیٹائرزاور ہینڈ واشز تک عالمی سطح پر تنظیم نو کی ہے،پاکستان میں ہزاروں کی تعدادمیں ہینڈ سینیٹائرز اور ہینڈ واشز کے عطیہ سے ہم نے ان افراد سے اظہار یکجہتی اور ان کی معاونت کا عزم ظاہر کیا ہے جو ہمارے ملک میں غیر معمولی ہمت اور بے لوثی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔
L’Oréal Pakistanنے صحت کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر اپنی اندرورنی اور بیرونی ٹیموں،پارٹنرز،سپلائرز،فیلڈ اور ریٹیل پارٹنرزکو حفظان صحت اور حفاظتی تدابیر کے طریقہ کار سے آگاہ کرنے میں بھی رہنمائی کی ہے۔کمپنی نے اپنے پارٹنرز سیلونز کیلئے ایک فریم ورک بھی تیار کیا ہے تاکہ حفاظتی اقدامات کے تحت انہیں سیلونز دوبارہ کھولنے میں مدد فراہم کی جاسکے۔
عالمی سطح پر مارچ کے وسط سے L’Oréalنے اس ہنگامی صورتحال پر اپنے اظہار یکجہتی پروگرام کے تحت فعال کردار ادا کرتے ہوئے طبی عملے، اپنے ریٹیل صارفین کے ملازمین اور سپلائرز کو لگ بھگ 14ملین ہینڈ سینیٹائرزاور 4.3ملین سے زائد (ہینڈ موائسچروائزرزاور شیمپو) عطیہ کئے ہیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: