پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر ڈائریکٹر اقبال کشمیری ہسپتال میں زیر علاج

0

پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر ڈائریکٹر اقبال کشمیری طبیعت خرابی کے باعث ماڈل ٹاؤن کے نجی ہسپتال میں داخل ہیں ۔اقبال کشمیری انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج ہیں۔ان اہل خانہ نے اقبال کشمیری کی صحت کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔فلم میوزک ڈائریکٹر عابد علی نمبو نے بتایا کہ اقبال کشمیری عید سے پہلے کے بیمار ہیں ۔فلم انڈسٹری کے لوگوں کو ان کی تیمارداری کے لیے ہسپتال جانا چاہیے۔اقبال کشمیری نے پاکستان فلم انڈسٹری کو شاہکار فلمیں دی ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کو مکمل صحتیابی عطا کرے ۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: