گلوکار تنویر آفریدی کی والدہ انتقال کرگئیں

0

نغمہ ساز گروپ کے روح رواں معروف گلوکار تنویر آفریدی کی والدہ انتقال کر گئیں،انا للہ وانا الیہ راجعون ، مرحومہ کی نماز جنازہ خیبر ڈسٹرکٹ جمرود میں ادا کی گئی۔تنویر آفریدی کی والدہ کے انتقال پر شوبزسے وابستہ شخصیات نے تنویر آفریدی سے اظہارافسوس کیا ہے اور مرحومہ کی مغفرت کی دعاکی ہے ۔گلوکار تنویر آفریدی نے بتایا ان کی والدہ کی عمر 74 سال تھی اور وہ ایک عرصہ سے شوگر اوربلڈ پریشر کے عارضہ میں مبتلا تھیں اور ہسپتال میں زیر علاج رہیں۔ آخری ایام میں ان پر فالج کا اٹیک بھی ہوا تھاگذشتہ روز طبیعت زیادہ خراب ہوئی اور وہ جان بر نہ ہوسکیں اور اپنے خالق حقیقی سے جاملیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: