ینگ آرٹسٹ آن لائن نمائش،لاہور آرٹس کونسل سج گئی

0

لاہور آرٹس کونسل کو 16ویں ینگ آرٹسٹ آن لائن نمائش کے حوالے سے سجا دیا گیا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا ثمن رائے نی کہا ہے کہ موجودہ حالات میں الحمرا کی یہ کاوش آرٹ سے محبت کا مظہر ہے۔ ملک بھر کے آرٹسٹوں کو اس پلیٹ فارم پر مواقع کی فراہمی آرٹ کے فروغ کا باعث ہوگی۔ثمن رائے نے کہا کہ ہمارا نوجوان مصور بے پناہ صلاحیتوں کا مالک ہے،الحمرا انکے ٹیلنٹ کو جلا بخشنے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا نے کہا کہ آرٹسٹوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے تمام وسائل برؤے کا لا رہے ہیں۔

نمائش میں آزادکشمیر،گلگت بلتستان سمیت ملک بھر سے 400نوجوان آرٹسٹوں کے 500فن پارے آویزاں کئے گئے ہیں۔ نمائش میں آویزاں فن پاروں کو الحمرا ویب سائٹ پر ورچوئل ٹور کی صورت دستیاب کیا جائے گا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: