میرا کی معصومیت, فنڈ کے لیے درخواست کہاں دوں

0

اداکارہ میرا کی کم عقلی کہیں ،نالائقی یا معصومیت ،حکومت کے اعلان کردہ ایک ارب روپے سے امداد لینے کے لئے بے چین ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا نے دریافت کرنا چاہا کہ وہ امداد کے لئے کہاں درخواست جمع کروائیں ؟۔جب پوچھا گیا کہ کس بارے میں آپ درخواست دینا چاہتی ہیں۔تو میرا نے جواب دیا کہ وہ ایک لاکھ روپے کی امداد لینا چاہتی ہیں۔میرا نے کہا کہ وہ لاہور آرٹس کونسل میں درخواست دیں یا کہیں اور ۔میرا کو بتایا گیا کہ ابھی وفاق کی جانب سے فنڈ میں اضافہ کا اعلان کیا گیا ہے تو میرا نے کہا کہ انہیں بتایا جائے فنڈ کے لئے درخواست کہاں دوں۔انہیں اس وقت پیسوں کی اشد ضرورت ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: