ڈالر گرل کی پھر سے شوبز میں دھماکا خیز انٹری کی تیاری

0

کرنسی سمگلنگ کیس میں پاکستان کے میڈیا کی شہ سرخیوں میں رہنے والی ڈالر گرل ایان علی ایک بار پھر سامنے آرہی ہیں لیکن اس بار کسی اسکینڈل میں نہیں ، بلکہ نئے انداز کے ساتھ شوبز میں دھماکہ خیز انٹری کرنے جارہی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سپرماڈل اور گلوکارہ ایان علی نے لکھا کہ پرانی لیمبرگینی میں بیٹھ کر اپنے 7 نئے گانے سننے اور سیر پر جانے کا وقت ہوا چاہتا ہے امید ہے یہ گانے کمال ہونگے۔

انہوں نے لکھا کہ گزشتہ 5 سال سے ان گانوں پر محنت کررہی تھی یقین ہے کہ یہ گانے مداحوں کو پسند آئیں گے۔ ایان علی نے بتایا کہ تمام نئے گانے ایک یا 2 ہفتے میں ریلیز کردیے جائیں گے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: