سعودی سرزمین کو نشانہ بنانے کی ایک اور کوشش ناکام

0

عرب اتحاد نے سعودی عرب پر یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے ایک اورحملہ ناکام بنادیا اور سعودی عرب کو نشانہ بنانے کے لیے داغے گئےبیلسٹک میزائل اور ڈرون کو تباہ کردیا۔

عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے ایک بیان میں کہا کہ اتحادی فورسز نے سعودی عرب کو نشانہ بنانے کے لیے داغے جانے والے دو بیلسٹک میزائل اور بارود سے لدے چھ ڈرونز فضا ہی میں روک کر تباہ کردئیے۔

ترجمان نے بیان میں کہا کہ ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کی طرف سے دانستہ طور پر سعودی عرب کے شہریوں اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے بیلسٹک میزائل اور ڈرونز داغے گئے تھے اورخوش قسمتی سے ان ہتھیاروں کو ہدف پر پہنچنے سے پہلے تباہ کردیا گیا۔

ادھر اتحادی فورسز کے طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعا میں حوثیوں کے ڈرونز گودام ،بیلسٹک میزائل کے لانچنگ پیڈ اور میزائل جوڑنے اور ذخیرہ کرنے والے مراکز تباہ کردیئے۔

ترجمان اتحادی فورسز کرنل ترکی المالکی کے مطابق عرب اتحاد کے طیاروں نے عرب اتحاد کے طیارو ں نے حوثیوں کے عسکری اہداف کو تباہ کرنے کے لیے اپنی نوعیت کا تیکنیکی حملہ کیا تھا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: