نیاز حسین لکھویراکی آنجہانی کرشن لال بھیل کے لواحقین سے ملاقات

0

کو آرڈی نیٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا نیاز حسین لکھویرا نے رحیم یار خان میں معروف چولستانی فنکار آنجہانی کرشن لال بھیل کے لواحقین سے ملاقات کی اور کرشن لال کی اس دنیا سے روانگی پر ان کے ساتھ افسوس کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے الحمرا کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ثمن رائے کا پیغام بھی پہنچایا جس میں کہا گیا تھا کہ کرشن لال بھیل نے چولستانی موسیقی کے فروغ کے لئے اہم کردار ادا کیا، الحمرا نے ہمیشہ چولستانی فنکاروں اور موسیقی کی سرپرستی کی ہے اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔اس موقع پر گوروسکھ دیوجی،دتو لال بھیل اور کرشن لال کے بیٹے شمبو لال بھی موجود تھے۔بعدا زاں نیاز حسین لکھویرا چولستانی فنکاروں کے ہمراہ چولستان کے تاریخی مقام پتن منارا گئے جہاں کرشن لال بھیل سپرد خاک ہیں۔فنکاروں نے اس عزم کو دہرایا کہ وہ آنجہانی کے فن کو آگے بڑھائیں گے۔گورودسکھ دیوجی نے مہمان کو اپنی کتابیں بھی پیش کیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: