امریکی صدارتی انتخابات سے قبل ٹرمپ کو ایک اور جھٹکا

0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے متعلق ایک اور تباہ کن کتاب کی اشاعت رکوانے میں ناکام ہوگئے اور امریکی عدالت کی اجازت کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کی بھتیجی کی کتاب باقاعدہ مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کردی گئی اور ڈیمانڈ کو دیکھتے ہوئے کتاب کے بیسٹ سیلر ہونے کے انداز ے بھی لگائے جارہے ہیں۔

امریکی صدر کے بڑے بھائی آنجہانی فریڈ ٹرمپ جونیئر کی بیٹی میری ٹرمپ نے اپنی کتاب میں اپنے چچا ڈونلڈ ٹرمپ کو جھوٹا، گھمنڈی، اناپرست،خود پسند،جاہل اور امریکیوں کیلئے خطرناک شخص قرار دیا ہے۔

مصنفہ نے کتاب میں انکشاف کیا ہےکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے زمانہ طالب علمی میں اچھی یونیورسٹی میں داخلے کے لیے اپنے دوست کو امتحان میں بٹھایا اور اس کے بدلے انہوں نے دوست کو بھاری رقم رشوت کے طور پر دی۔

کتاب کا عنوان "بہت زیادہ اور ہمیشہ ناکافی” جبکہ سب ٹائٹل "کس طرح میرے خاندان نے دنیا کا سب سے خطرناک انسان تخلیق کیا” رکھاگیا ہے،،اس سے قبل امریکی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن کی کتاب کی اشاعت بھی روکنے سے انکار کر دیا تھا، اس کتاب میں انہوں نے ٹرمپ کو نااہل قرار دیا ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: