مودی سرکار جنگی جنون میں مبتلا

0

مودی سرکار کےسر پر خون سوار ہے،،بھارتی حکومت کے مرکزی بجٹ برائے 2020ء – 2021ء میں دفاعی بجٹ میں زبردست اضافے کی نشاندہی کی گئی تھی،بھارتی بجٹ میں ہمسائے ممالک میں بھارتی مفادات کے تحفظ اور خصوصی طور پر پاکستان کے خلاف استعمال کیے جانے والے مخصوص دفاعی بجٹ میں سو فیصد اضافہ کرنے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

یورپی ریسرچ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ بھارت ’دفاعی اخراجات‘ کرنے والا تیسرا بڑا ملک ہے جس نے سال 2020 سے 2021 کے لیے 77 کھرب 85 ارب روپے کا دفاعی بجٹ منظور کیا ہے،اس بجٹ کا موازنہ پاکستان کے دفاعی بجٹ 12 کھرب 90 ارب روپے سے بھی کیا گیا تھا۔مالی سال 2020-21 کے لیے بھارتی حکومت کے 428 بلین ڈالر کے بجٹ کا اعلان ہوا ہے جبکہ بھارت ایک دہائی سے بھی زیادہ عرصے سے ملکی معیشت کے سب سے بڑے بحران کا شکار ہے۔

دنیا بھر میں فوج اور دفاعی معاملات پر ہونے والے اخراجات سے متعلق قبل ازیں سویڈن کے اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر کے ممالک نے 2019ء میں ریکارڈ 1.9 کھرب ڈالر فوجی اخراجات کیے۔بھارت کا مرکزی بجٹ برائے 2020ء-2021ء بھارتی وزیر مالیات نے 1 فروری 2020ء کو بھارتی پارلیمان کے ایوان زیریں میں پیش کیاتھا، یہ نریندر مودی کی زیر قیادت قومی جمہوری اتحاد کی دوسری حکومت کا دوسرا بجٹ ہے جس میں اس مد میں بجٹ میں سو فیصد اضافہ کیا گیا ہے، یہ رقم بھارت اپنے ایجنٹوں کے ذریعے استعمال کرتا ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: