پاکستان کا یوم جمہوریت پر ترک قوم سےاظہارِیکجہتی

0

پاکستان کا ترکی کے یوم جمہوریت و اتحاد پر ترک قوم سے اظہارِ یکجہتی،،،وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر طیب اردوان کے نام پیغام میں کہا کہ ترک قوم کی بہادری تاریخ میں یاد رکھی جائے گی

ترکی کے یوم جمہوریت پر وزیراعظم نے ترک صدر اور عوام کے نام خصوصی پیغام میں کہا کہ پاکستانی قوم کی جانب سے ترک قوم سے اظہارِیکجہتی کرتے ہیں،چار سال قبل ترک قوم نے اپنی بہادری اور قابلیت کا اظہار کیاتھا۔ ترک قوم نے اپنے جمہوری اداروں ، امن و استحکام کا دفاع کیا تھا۔ 15جولائی 2016کو ترک قوم کی بہادری دنیا بھر کی اقوام کے لیے ایک سبق ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ترک قوم کی بہادری تاریخ میں یاد رکھی جائے گی، ایک صدی پہلے ہمارے آباؤ اجداد نے بھی ترک قوم کے لیے قربانی دینے سے دریغ نہیں کیا تھا اور چار سال قبل بھی پاکستانیوں نے ترک قوم کے ساتھ اسی جذبے سے اظہار یکجہتی کیا، پوری پاکستانی قوم نے ترکی کے امن، استحکام اور جمہوریت کے خلاف اٹھنے والے اقدام کی مخالفت کی، ہم نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے اہل خانہ کی بھرپور حمایت کی۔

15 جولائی 2016 کو ترک فوج کی جانب سے اقتدار پر قابض ہونے کی کوشش ناکام ہونے کے بعد ترکی میں اس دن کو یوم جمہوریت و قومی اتحاد کے طور پر منایا جاتا ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: