ٹرمپ نےہانگ کانگ کےساتھ ترجیحی سلوک ختم کرنےکےحکم نامے پردستخط کردیئے

0

صدرڈونلڈ ٹرمپ نےہانگ کانگ کےساتھ ترجیحی سلوک ختم کرنےکےحکم نامے پردستخط کردیئے،امریکی صدر نے ایک بارپھرعالمی ادارہ صحت کوچین کی کٹھ پتلی قرار دے دیا۔

وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے استفسار کیا کہ امریکہ عالمی ادارہ صحت کوچین سے زیادہ پیسے کیوں دے،انہوں نےالزام عائد کیا کہ چین امریکیوں کی ذاتی معلومات بھی چوری کرنا چاہتا ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہانگ کانگ کے ساتھ بھی اب چین ہی کی طرح سلوک کیا جائے گا، چین نے بھی انتقامی کارروائی کا عندیہ دے دیا۔

صدرٹرمپ کےعہد صدارت میں چین کے ساتھ اختلافات میں اضافہ دیکھنےمیں آیا ہے،چین امریکہ کے مابین تجارتی جنگ بھی صدر ٹرمپ کے دورمیں شروع ہوئی۔ کرونا پھیلا توٹرمپ نے اس کو چینی وائرس کہنا شروع کر دیا، صدرٹرمپ کے اس غیر سنجیدہ رویئے کی عالمی ادارہ صحت کی جانب سے مذمت کی گئی تو ٹرمپ نے عالمی ادارے کے ساتھ تنازع کھڑا کرلیا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: