ہمارےتمام لائسنس اصلی اورمصدقہ ہیں،ڈی جی سی اےاے

0

سول ایوی ایشن سےجاری تمام پائلٹس کےلائسنس مصدقہ اوراصلی ہیں،ڈی جی سول ایوی ایشن کا دعویٰ،کہا غیرملکی ایئرلائنز میں موجود پاکستان کے104میں سے96پائلٹس کےلائسنس کلیئرقرار دئیے گئے،دیگر کی تصدیق کا عمل جاری ہے

غیرملکی ائیرلائنز میں موجود پاکستانی پائلٹس کے لائسنس کی تصدیق کاعمل جاری،ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی حسن ناصر جامی نے عمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کو خط لکھا ہے۔خط کے متن کے مطابق غیرملکی ائیرلائنز میں موجود 104 میں سے 96 پائلٹس کے لائسنس کلئیر ہیں جب کہ مزید 8 غیرملکی ائیرلائنزمیں کام کرنے والے پائلٹس کے لائسنس کی تصدیق کاعمل جاری ہے۔ کلیئر پائلٹس ہانگ کانگ، متحدہ عرب امارات، ملائیشیا، بحرین، ترکش، ویتنام اوردیگرائیرلائنز سے منسلک ہیں۔

ڈی جی سی اے اے نے خط میں کہا کہ مجموعی طور پر غیرملکی ائیرلائنز میں 104 پاکستانی پائلٹس کی لائسنس تصدیق مانگی گئی۔سی اے اے سے جاری تمام پائلٹس کے لائسنس مصدقہ اور اصلی ہیں تاہم لائسنس پروسیس کے کمپیوٹر پر ہونے والے امتحانات میں کچھ تضادات ہیں۔خط کے مطابق کمپیوٹرامتحانات میں مشکوک پائلٹس کو گراؤنڈ کرکے جواب طلب کیا ہےاورپائلٹس سے جواب 1994 کے سی اے اے قوانین کے مطابق مانگا گیا ہے۔لائسنس سے متعلق خبریں میڈیا اور سوشل میڈیا میں غلط انداز سے پیش کی گئیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: