ڈیم پرکام کرنیوالوں کی سیکیورٹی پاک فوج کے سپرد

0

ڈیم پرکام کرنیوالوں کی سیکیورٹی پاک فوج کے سپرد،،وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی کابینہ نے ضلع دیامیرمیں دسمبرتک پاک فوج کے120دستےتعینات کرنے کی منظوری دیدی،دیامر بھاشا ڈیم میں 81لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش اورساڑھے4ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ہوگی

ضلع دیامیرمیں دسمبر2020 تک پاک فوج کے 120 دستےتعینات کرنےکا فیصلہ کرلیا گیا،وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی کابینہ نےسرکولیشن سمری کےذریعےمنظوری دے دی ،واضح رہے کہ محکمہ داخلہ گلگت بلتستان نے فوج طلب کرنے کی درخواست کی تھی

دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کو ملکی تاریخ کا اہم سنگ میل قرار دیا جارہا ہے۔۔ یہ منصوبہ دریائے سندھ پر تربیلا ڈیم سے تقریباً 315 کلومیٹر بالائی جانب جبکہ گلگت سے تقریباً 180 کلو میٹر اور چلاس شہرسے40کلومیٹر زیریں کی جانب تعمیر کیا جا رہا ہے۔پن بجلی گھروں سے ہر سال ڈھائی ارب یونٹ اضافی بجلی حاصل ہوگی

۔1974 میں اپنی تکمیل کے بعد تربیلا ڈیم پاکستان کی معیشت میں اہم کردارادا کرتا آرہا ہے۔دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر سے تربیلا ڈیم کی عمر میں مزید35 سال کا اضافہ ہوجائےگا۔اس پراجیکٹ کیلئے 78 ارب 50 کروڑ روپے خرچ کیے جا رہے ہیں، مقامی لوگوں کیلئے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: