کشمیریوں سے اظہار یکجہتی، الحمراء میں واک کا انعقاد

0

لاہور آرٹس کونسل الحمرا میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے نمائش بعنوان ”یوم سیاہ“ کا انعقاد کیا گیا۔صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا ثمن رائے کے ہمراہ افتتاح کیا۔صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے الحمرا کی اس کاوش کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے نمائش میں رکھے آرٹسٹوں کے کام کی تعریف کی ۔


ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل ثمن رائے نے اس مو قع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ فن پاروں کے ذریعے آرٹسٹوں نے بھارتی مظالم کی عکاسی کی ہے،الحمرا کشمیریوں کی آواز بن رہا ہے،کشمیری ثقافت کو دنیا بھر میں اجاگر کر رہے ہیں،نمائش میں آویزان فن پاروں میں کشمیریوں کی جدوجہد کو دیکھایا گیا ہے۔ اس موقع پر واک کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان،ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل ثمن رائے،ڈائریکٹر آرٹس اینڈ کلچر ذوالفقار علی زلفی،ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن آفتاب احمد انصاری ویگرافسران و ملازمین نے شرکت کی۔ واک کے شرکاء نے پاکستان زندہ باد،کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے۔واضح رہے لاہور آرٹس کونسل الحمرا تھیٹر ڈراموں، نمائشوں اور فنون لطیفہ کے دیگر شعبوں میں پروگرامز کا انعقاد کر کے جہاں کشمیری قائدین کو سلام پیش کرتی ہے وہاں حق خود ارادیت کے لئے اپنی جان کی قربانیاں پیش کرنے والے شہداء کو بھی زبردست خراج عقیدت پیش کرتی رہتی ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: