سعودی عرب میں پاکستانی ڈرامے اور فلمیں عربی ترجمہ کے ساتھ پیش کی جائینگی

0

سعودی عرب کے ذرائع ابلاغ پر پاکستانی فلموں اور ڈراموں کو عربی زبان میں ترجمہ کر کے نشر کیا جائے گا۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید اور سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر نواف سعید المالکی نے ایک مشترکہ اعلامیہ میں بتایا ہے کہ سعودی ذرائع ابلاغ پر پاکستانی فلموں اور ڈراموں کو عربی زبان میں ترجمہ کر کے نشر کیا جائے گا جو کہ دونوں برادر ملکوں کے عوام کے درمیان روابط کو بہتر بنائے گااور اس سے ملکی سیاحت کی صنعت کی ترقی کے لیے پاکستان کے خوبصورت چہرے کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جائے گا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: