صارفین کسی بھی نامعلوم نمبر سے کال یا ایس ایم ایس موصول ہونے پر اس کا جواب دینے سے گریز کریں، پی ٹی اے

0

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے فیصلہ کیا ہے کہ عوام کے ساتھ کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دھوکہ دہی میں ایک سے زائد بار ملوث شخص کو نئی سم یا کنکشن کے اجراء کے لئے ایسے شخص کے شناختی کارڈ کو بلیک لسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی اے کے ذرائع کے مطابق صارفین سے کہا گیا ہے کہ وہ کسی بھی نامعلوم نمبر سے کال یا ایس ایم ایس موصول ہونے پر جس میں ذاتی یا مالی معلومات طلب کی گئی ہوں اس کا جواب دینے سے گریز کریں۔ ایسا ایس ایم ایس یا کال موصول ہونے پر اس نمبر کی معلومات پی ٹی اے کو دیں، پی ٹی اے اس نمبر اور موبائل ڈیوائس کی آئی ایم ای آئی کو بلاک کر دے گا جبکہ ایک سے زائد بار ایسے فراڈ میں ملوث شخص کے شناختی کارڈ کو نئی سم یا کنکشن کے اجراء کے لئے بلیک لسٹ کر دی جائے گا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: