الحمراء گورننگ باڈی کااجلاس،منیزہ ہاشمی نے صدارت کی

0

لاہورآرٹس کونسل الحمراء کی گورننگ باڈی کا 65واں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت چیئر پرسن بورڈآف گورنز لاہورآرٹس کونسل منیزہ ہاشمی نے کی اور کہا کہ سماجی ترقی میں فنون لطیفہ کو بنیادی حیثیت حاصل ہے،ایسے پروگرام بنارہے جس سے زندگی معمول پر لانے میں مدد ملے گی۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ثمن رائے نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معیاری ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے جامع پروگرام تشکیل دیا گیا ہے۔اجلاس میں الحمراء آرٹس کونسل کی کوویڈ19کے دور میں آن لائن ادبی وثقافتی سرگرمیوں کو بھرپور سراہا گیا،کوویڈ19کی وجہ سے سماجی تناؤ کو کم کرنے کیلئے جامع حکمت عملی تربیت دی گئی جس پر عمل پیرا ہو کر سماجی رویوں پرمثبت اثرات مرتب کئے جائیں گے۔اجلاس میں الحمراء آرٹس کونسل اور عوام کا رشتہ مزید مضبوط بنانے کیلئے جدید طریقہ کار اختیار کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔واضح رہے لاہورآرٹس کونسل کی گورننگ باڈی ہر شعبہ ہائے زندگی کے نہایت تجربہ کارافراد پر مشتمل ہے جنہوں نے اجلاس کو اپنی اپنی قیمتی آراء دی اور ادبی وثقافتی سرگرمیوں تیز کرنے پر اپنے تعاون کا یقین دلایا۔اجلاس میں غالب اقبال،نوین فرید،آصف ثناء،آمنہ پٹوری،نیئر علی دادا،سہیل وڑائچ،وارث بیگ،عائشہ شاہ نواز، رخسانہ ڈیوڈ،امجد اسلام امجد اور دیگر سرکاری اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی.

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: